|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2016

سبی : ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کی بحالی کے سلسلے میں ایف سی ہیڈ کوارٹر سبی میں تقریب منعقد کی گئی ،ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کو قومی دھارئے میں شامل کرنے کے لیے ایف سی و سیکورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تحسین ہے،قیام امن کے لیے مل کر کردارادا کرنا ہوگا،ہتھیار ڈال کر ملک کے لیے خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ کا تقریب سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق ہتھیار دالنے والے فراریوں کی بحالی کے سلسلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈرعبدالمجید بلوچ سمیت37ہتھیار ڈالنے والوں میں نقد رقم ایف سی ہیڈ کوارٹر سبی میں تقسیم کی گئی،تقریب میں ایف سی مچھ کے کمانڈرکرنل کاشان،میجر اعظم،میجر آصف،جے ایس او شہباز خان،سمیت ایف سی کے افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی، ،تقریب میں کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ،کمانڈنٹ ایف سی کرنل احمد رضا خٹک، ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران،سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خیل،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال،میونسپل چیئرمین حاجی محمد داؤد رند نے ہتھیار ڈالنے والوں میں نقد رقم تقسیم کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ نے کہا کہ سبی ڈویژن سمیت بلوچستان بھر میں قیام امن کے حوالے سے ایف سی اور سیکورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تحسین ہے جنہوں نے علاقے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جو رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ راہ سے بھٹکے ہوئے فراریوں کو قومی دھارئے میں شامل کرنے اور انہیں ایک پرامن پاکستانی شہری بنانے میں ایف سی نے جو کردار ادا کیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ چند مٹھی بھر عناصر غیروں کے آلہ کار بن کر اپنے ہی بے گناہ معصوم بھائیوں کا قتل عام کررہے ہیں جس کی بیخ کنی کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات کیئے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں کو حکومت تنہاء نہیں چھوڑئے گی اور ان کی بحالی کے سلسلے میں ان کی مالی مدد سمیت ان کے بچوں کو تعلیم صحت جیسی بنیادی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کو چاہیے کہ وہ قومی دھارئے میں شامل ہوکر ملک و سرزمین کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں انہوں نے کہاکہ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان پرامن اور خوشحال بن کر ملک بھر میں ابھرئے گااور یہاں کے عوام ترقی و خوشحالی کے حکومتی اقدامات سے براہ راست استعفادہ حاصل کریں گے۔