|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2016

خضدار : چککو لیویز چیک پوسٹ کی کامیابی کاروائی ،کار گاڑی کی خفیہ خانوں سے تین من چرس برآمد دو ملزمان گرفتار ،ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے لیویز پارٹی کے لئے پچاس ہزار روپے کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب چککو لیویز چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار رسالدار عبدالقادر ،کانسٹیبل محمد انور اور ان کی دیگر پارٹی نے ایک مشکوک گاڑ ی کو روکھا گاڑی کی تلاشی لی گئی تو گاڈی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کے تین من چرس برآمد کر کے گاڑی قبضے میں لی گئی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاملزمان چرس قلعہ عبداللہ سے کراچی اور حیدر آباد پہنچانے چاہتے ہیں جنہیں لیویز کے اہلکاروں نے ناکام بنا کر انہیں گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ کا تعلق چمن سے اور سید ہمایوں کا تعلق پشین سے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر سے لیویز پارٹی کے لئے پچاس ہزار روپے کا اعلان کر دیا اور کیس کی شکل میں چیک پوسٹ انچارج عبدالقادر کے حوالہ کر دیا ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ لیویز چککو چیک پوسٹ کے اہلکاروں کا یہ پانچواں کاروائی ہے پانچوں کاروائیوں می مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کے منشیات برآمد کئے جا چکے ہیں ان کی خدمات کے پیش نظر چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو نقد انعام کے علاوہ تعرفی اسناد بھی دئیے جائیں گے ۔