|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2016

اسلام آباد : وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ فیری سروس سے نجی شعبے ، سیاحوں، بیرون ملک کارکنوں اور تاجروں کے لئے بہت مفید ثابت ہو گی اس سے ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ وزارت نے لائسنسنگ کے حصول میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے بہت ہی سادہ نظام متعارف کرایا ہے. حکومت پاکستان فیری آپریٹر کو رجسٹر ڈ کرے گی اور پورٹ چارجز اور سالانہ فیس کی ادائیگی سے 2030 تک کی چھوٹ دی جائے گی۔وزیر اعظم کی ہدایت پر پورٹس اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان فیری سروس کے آغاز کے لئے لائسنسنگ کی ضروریات کو حتمی شکل دینے سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں خارجہ امور کی وزارتوں، ڈیفنس، داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے نمائندوں نے شرکت کی سیکرٹری، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن نے تجویز کے پس منظر کی وضاحت کی اور فیری سروس کی لائسنسنگ کی ضروریات پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی .وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ فیری سروس سے نجی شعبے ، سیاحوں، بیرون ملک کارکنوں اور تاجروں کے لئے بہت مفید ثابت ہو گی اس سے ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ وزارت نے لائسنسنگ کے حصول میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے بہت ہی سادہ نظام متعارف کرایا ہے. حکومت پاکستان فیری آپریٹر کو رجسٹر ڈ کرے گی اور پورٹ چارجز اور سالانہ فیس کی ادائیگی سے 2030 تک کی چھوٹ دی جائے گی. اجلاس میں غیر ملکی فیری آپریٹر کی جانچ پڑتال کے لئے امور خارجہ، دفاع، داخلہ اور پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارتوں کے فوکل پرسن کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔