|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے گومازی میں نیہنگ ندی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بازار سے گھر جاتے ہوئے ملا عبدالبباقی ولد داد اللہ کو قتل جبکہ اس کے بیٹے مہیم کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ دونوں باپ بیٹا ملنٹ تمپ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں تاہم فائرنگ کے اس واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔