|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2016

پشاور : پی آئی اے اور پاکستان ایئر فورس آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں جاری آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گزشتہ روز دو کواٹر فائنل میچ کھیلے گئے ۔ پہلا کواٹر فائنل میچ پی آئی اے اور پولیس کے درمیان کھیلا گیا ۔ جس میں پی آئی اے نے پولیس کو 3-0شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کوالیفائی کر لیا ۔ فتح ٹیم کے جانب سے اشتیاق نے دو اور نوید نے ایک گول اسکور کیا ۔ دوسرے کواٹرفائنل میچ پاکستان ایئر فورس اور کے آر ایل کے درمیان کھیلاگیا ۔ جس کو پاکستان ایئر فورس نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا ۔ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے میچ واحد گول منظور نے 45یارڈ کی دوری سے کیا اور اپنی ٹیم کو آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا ۔ یہ خبر 16 اکتوبر 2016 کو روزنامہ آزادی میں شائع ہوئی