|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2016

تہران : ایران کے صدرحسن روحانی ایران کے 100ارب ڈالر کا بجٹ اتوار کو ایرانی پارلیمان کے سامنے پیش کریں گے، موجودہ سالوں کا یہ ایران کا بہت بڑا بحث ہوگا ، ترقیاتی اسکیموں کیلئے 20ارب ڈالرز رکھے گئے ہیں، نئے بجٹ میں روزگار کے مواقع پانی کی ضروریات ماحولیات اور ایران میں ریلوے کی ترقی کو زیادہ اہمیت دی گئی ، ایران کی معیشت پراوپیک کا وہ فیصلہ کہ روزانہ تیل کی پیداوار میں 12لاکھ بیرل کمی کی جائے، ایران نے اس فیصلے کو خوش آئند کہا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں ایران کا حصہ زیادہ ہوگیا، تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باعث ایران کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑاتھا، اب ایران تیل کی قیمتوں میں اضافے کا توقع کرتا ہے روزگار کے شعبہ میں 12لاکھ اہل ترین افراد بے روزگار تھے، ایرانی حکومت نے ان میں سات لاکھ سے زائد کو ملازمتیں فراہم کیں ہیں اور آئندہ مالی سال میں پانی پانچ لاکھ افراد کوروزگار فراہم کیا جائے گا