|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2016

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان کے مطابق پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی فتح محمد بلیدی ،مرکزی کمیٹی کے رکن میر محمداسلم بلیدی کی پارٹی کی رکنیت کو ختم کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فتح محمد بلیدی اور میر محمداسلم بلیدی عرصہ دراز سے پارٹی کے آئین و منشور،پالیسیوں ،مرکزی کمیٹی اور اجتماعی فیصلوں کی مسلسل خلا ف ورزی کے مرتکب ہورہے تھے پارٹی نے اس ضمن میں روز اول سے انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں سے باز رہنے سے متعلق بار بار تنبیہ کی اور پارٹی قیادت کی یہ کوشش تھی کہ انہیں پارٹی کے اجتماعی فیصلوں ،پالیسیوں اور آئین کا پابند بنایا جائے پارٹی نے مسلسل صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا تاکہ انہیں سمجھایا جاسکے پارٹی نے انہیں متعدد بار پارٹی خلاف ورزیوں سے متعلق نوٹسز بھی جاری کیا لیکن بدقسمتی سے مذکورہ رہنماوں نے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور منفی روش کو برقرار رکھاجس کی بناء پر مذکورہ رہنماوں کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے آئندہ دونوں افراد کا پاڑٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔