|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2016

کوئٹہ : مری قبیلے کے نواب اور صوبا ئی وزیر آبپاشی اور انر جی نواب چنگیز خا ن مری نے کہا ہے مری قبیلے کے مسا ئل کواولیت دی جائے گی اور میری قوم نے مجھ پر جو اعتما د کا اظہار کیا ہے اس پورا اتروں گا اور انکے مسا ئل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا میری ترجیحا ت میں تعلیم ،صحت ،پانی جیسی بنیا دی سہولیات زندگی فراہم کرنا ہے ،انہوں نے یہ بات پیر کو سریاب روڈ پر مری ہاؤس میں مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے وڈیروں ،قبا ئلی عما ئدین سے خطاب کر تے ہوئے کہی ،اس موقع پر وڈیرہ میر ہزار خان رامکانی،میر یوسف خان بجارانی،حاجی عبداللہ سا لارانی،حاجی احمد نواز ژنگ،میر ذاکر حسین بجا رانی،ملک جاوید رہذان،حاجی تا ج محمد مری،وڈیرہ جا میر تھگیا نی،وڈیرہ نیاز محمد ،وڈیرہ محبت خان محمد انی،وڈیرہ اصغر سورانی ،وڈیرہ زاہد عا لیانی،وڈیرہ بہرام خان شرانی ،وڈیرہ میر جان ،نلک عطر عالیانی ،حاجی احمد کلو نی ،ملک گزی ، حاجی ابرا ہیم لانگا نی مہران منراریا نی ودیگر بھی موجود تھے۔نواب چنگیز مری نے کہا کہ مری قبا ئل کے مسائل بہت زیادہ ہیں انکو خاص منصوبے کے تحت پسما ندہ رکھا گیا خاص طور پر انہیں تعلیم سے دور رکھا گیا مگر اب وہ قت گزر گیا ہے مری قوم بلوچستان سمیت پا کستان کے دیگر صوبوں اور بیرون مما لک میں مقیم ہے،انکی فلاح و بہبود کے لئے کوشش کرنا میرا فرض ہے سابقہ ا دوار میں مری قبا ئل سے تعلق رکھنے والے جو مر ی قبیلے کے افراد نا گزیر وجوہا ت کی بناہ پر پاکستان سے با ہر چلے گئے تھے انہیں چا ہئے کہ وہ وطن واپس آجائیں اور اپنی قوم کی ترقی و خوشحا لی کے لئے کام کریں ،نواب چنگیز مری نے قبا ئلی عمائدین کو یقین دلا یا کہ ہم ایک ہیں اور اپنی قو م کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں کچھ عنا صرہما رے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر نے کی جو کو شش کر رہے ہیں وہ کبھی کا میاب نہیں ہونگے ہمارے علاقے سے نکلنے والے قیمتی ذخا ئر پر ہمارا حق ہے ہم کسی کے علاقے میں نا مداخلت کرتے ہیں اور یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہما رے علاقے میں بھی کو ئی مدا خلت نہیں کریگا ،ہمارے علاقے سے نکلنے والے قدرتی ذخائر پر صرف ہمارا حق ہے اورہم ان کو اپنی قوم پر خرچ کر رہے ہیں ۔