|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2016

کوئٹہ : مائنز اونرز اورٹرانسپورٹروں نے متفقہ طور پر فی ٹن کوئلے کے کرایہ میں تین سال کیلئے25 روپے سے75 روپے فی ٹن کمی کر کے لیبر کے معاوضے میں 20 روپے فی ٹن اضافہ کر دیا ہے حکومت مائنز اونرز اور ٹرانسپورٹروں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں محکمے کی جانب سے درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھا ئے تاکہ اس صنعت کو زبوں حالی سے بچایا جا سکے مذکورہ شعبے سے ہزاروں خاندانوں کا ذریعہ معاش وابستہ ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض آئے روز مائنز اونرز کے خلاف بلا جواز کی جانیوالی کا رروائیوں اور من پسند لو گوں کی منشاء پر نکالے جانیوالے احکامات کا نوٹس لے کر اس سلسلے کو ختم کریں تاکہ ملازمین اور متعلقہ حکام میں پائی جانیوالی تشویش ختم ہو سکے اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز آل پاکستان مائنز اونرز ایسوسی ایشن اور ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس جس کی صدارت سردارزادہ میر گوہر خان ساتکزئی کر رہے تھے میں کیا گیا اس موقع پر سردار علی احمد خان جو گیزئی ، میر محمد عباس ، میر صلاح الدین رند، میر بہروز ریکی بلوچ، میر جاوید ملازئی، میر دنیار کرد، سید سعید شاہ آغا، عبدالمجید، واجد خان ، امجد صدیقی جبکہ ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جان محمد ہزارہ ، ملک پائند خان اور بھرائی کے جمعداروں صاحب خان، حاجی جلال، عبدالصمد ساتکزئی، نصراللہ، محمد حنیف اور لکمیر خان سمیت دیگر موجود تھے اجلاس میں مائنز اونرز ایسوسی ایشن اور ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے درمیان حکومت کی جانب سے اٹھائے جانیوالے بلا جواز اقدامات اور موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا چونکہ مائننگ کیلئے مائنز تک جانے کیلئے کوئی راستہ نہیں تمام راستے مائنز اونرز اپنی مدد آپ کے تحت بناتے ہیں اور مائنز اونرز حکومت کو کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں ادا کر تے ہیں اس کے باوجود مائنز اونرز اور غریب مزدوروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جاتا ہے ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام مائنز اونرز اور ٹرک اونرز سمیت اس شعبے سے وابستہ تمام افراد نے متحد ہو کر فیصلے کئے ہیں کہ ہم حکومت سے اپنے مسائل کے حل کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم سے یکجہتی کا مظاہرہ کر تے ہوئے متحد ہو کر آواز اٹھائیں تاکہ اپنے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا سکے۔