|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2016

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ کا پہلا دورہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا پہلا بحیثیت آرمی چیف دورہ کیا اس موقع پر کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے ،اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی کوئٹہ آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض او ردیگر فوجی اور اعلیٰ حکام نے انکا استقبال کیا ۔