|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2016

گوادر:ایئر وار کالج کا ستاون رکنی وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ وفد نے پوسٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور بریفنگ لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایئر وار کالج کراچی کا ستاون رکنی وفد گوادر پورٹ کے دورے پر گوادر بذریعہ C130 جہاز پہنچے ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن)لیفٹیننٹ کرنل(ر)سعید احمد بلوچ نے وفد کا استقبال کیا اور گوادر پورٹ کا دورہ کرایا اور پورٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا اور پورٹ کے متعلق بریفنگ دی وفد گوادر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پہنچے جہاں ڈی جی (پ اینڈ ڈی)منیر جان بلوچ ڈائریکٹر ایڈمن ممتاز علی کاشانی ڈائریکٹر نویدشیخ ڈپٹی ڈائریکٹر(اسٹور) قاضی نعمت اللہ بلوچ اور پورٹ سیکورٹی آفیسر میر بانا نے استقبال کیاوفد کو گوادر پورٹ اتھارٹی آڈیٹوریم ہال میں ڈائریکٹر جنرل(ایڈمن)لیفٹیننٹ کرنل(ر)سعیداحمد بلوچ ڈائریکٹر جنرل(پی اینڈ ڈی) منیر جان بلوچ نے گوادر پورٹ اور گوادر پورٹ فری زون کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ گوادر ڈیولیمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر میجر(ر)سلیم احمد بلوچ نے وفد کو گوادر ماسٹر پلان اور جی ڈی اے کے مختلف خدوخال کے حوالے سے بریفنگ دی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی نے گوادر پورٹ گوادر فری زون سی پیک کے حوالے سے وفد کے ممبران کے مخلف سوالوں کا جواب دیا آخر میں وفد کے سربراہ نے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کو یاد گاری شیلڈ پیش کی جبکہ چیئرمین گوادر پورٹ اور ڈائریکٹر جی ڈی اے نے وفد کے سربراہ کو بھی اپنے اپنے ادارے کی یاد گاری شیلڈ پیش کی وفد میں 13 ممبرز کا مختلف ممالک سے تعلق تھا وفد شام کے وقت واپسی C130 جہاز کے ذریعے کراچی کیلئے روانہ ہوا