|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد کی سبزی منڈی میں ٹماٹر کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا کمیشن ایجنٹوں کی لوٹ مار کسانوں زمینداروں سے ٹماٹر کوڑیوں کے بھاؤ خرید فروخت یومیہ کروڑوں کی آمدنی سی بی آر ٹیکس حکام کو بھی چونا لگا دیا گیالاکھوں کی آمدنی سے ایک ٹکہ میں حکومتی خزانہ میں ٹیکس کی مد جمع نہ کرنے انکشاف کمیشن ایجنٹوں کروڑ پتی بن گئے کسان زمیندار رل گئے تفصیلات کے مطابق ملک میں انڈیا کی ٹماٹر کی برآمد گی پر پابندی کی وجہ سے نصیرآباد کے علاقے ربیع کینال کا ٹماٹر پورے ملک میں چھا جانے کی وجہ سے نصیرآباد کی سبزی منڈی ڈیرہ مراد جمالی میں ٹماٹر کا کاروبار عروج پر پہنچ جانے کی وجہ سے کمیشن ایجنٹوں کی بیوپاریوں سے ملی بھگت کی وجہ سے کسانوں زمینداروں سے دو سو روپے سے تین سو پچاس روپے فی کریٹ ٹماٹر کوڑیوں کے بھاؤ خرید فروخت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اندرون ملک کی منڈیوں میں آٹھ سو سے ہزار روپے فروخت کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے یومیہ ڈیرہ مراد جمالی کی سبزی منڈی میں کروڑوں کی آمدنی ہو نے کے باوجود کمیشن ایجنٹ اور بیوپاری ٹیکس کی مد میں حکام کو بھی چونا لگا کرکروڑوں کی آمدنی سے ایک ٹکہ میں حکومتی خزانہ میں ٹیکس کی مد جمع نہیں کیا جا رہا ہے یومیہ کروڑوں روپے کا ٹیکس چوری کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کمیشن ایجنٹ اور بیو پاری کروڑ پتی بن گئے ہیں سبزی منڈی کے ذرائع کے مطابق کسانوں زمینداروں سے دس فیصد کمیشن چھ روپے ڈاک خرچہ اور کسانوں زمینداروں کو ادائیگی کے دوران بنک خرچہ کے بھی کٹوتی کی جا رہی ہے پیر کے روز دولاکھ ٹماٹر کے کریٹوں کی خرید فروخت کی گئی ہے ۔