|

وقتِ اشاعت :  

کوئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا کہ ایم ایس ڈی میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے حکومت سے جو توقعات تھیں وہ ساڑھے تین سالوں میں پوری نہیں ہوئی بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں پرائیویٹ میڈیکل اسٹور کی مثال کہیں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے ا جلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کی ساڑھے چار لاکھ آبادی میں کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر موجود نہیں تعلیم اور صحت کی ابتر صورتحال پر کمیشن قائم کیا جائے مجید خان اچکزئی نے کہا کہ گلستان میں برٹش ایمپائر کے دور میں قائم 2ہزار ایکڑ پر مشتمل ائیر بیس کا رن وے ابھی تک موجود ہے وفاقی حکومت نے اس صوبے کو کیادیا ہے وفاقی حکومت نے ہمیں معیاری ریلوے لائنز اور نہ ہی کوئی اچھا اسپتال دیا ہے کہ ایم ایس ڈی میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے حکومت سے جو توقعات تھیں وہ ساڑھے تین سالوں میں پوری نہیں ہوئی بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں پرائیویٹ میڈیکل اسٹور کی مثال کہیں نہیں ملتی۔