|

وقتِ اشاعت :  

سبی: سبی کے علاقے تلی میں شادی کے تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق ،تین زخمی ہوگئے ،ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی میں منتقل کیا گیا لیویز ذرائع کے مطابق سبی سے سولہ کلومیٹر دور گاؤں تلی میں ایک شخص کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کر رہا ہے تھا کہ فائرنگ کے دوران کلاشنکوف پر کنٹرول نہ کرسکا جسکی وجہ سے گولیاں لگنے سے چارافراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال سبی میں لایا جارہا تھا کہ راستے میں ایک زخمی درانی خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ہلاک و زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا ،زخمیوں میں محمداکبر، امجد خان اور گل زمان شامل ہے زخمیوں میں دو کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا،مزید کاروائی سبی لیویز کررہی ہے ۔