|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2017

کوئٹہ : ساروان ہاؤس میں ایک غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں نوابزادہ میر لشکری رئیسانی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ملک عبدالولی کاکڑ،ملک نصیر احمد شاہوانی ،ہزارہ سیاسی کارکنا ن کے رہنماء طاہر ہزارہ ،سابق صوبائی وزیر اسماعیل گجر اورچوہدری زبیر شریک ہوئے،اجلاس میں بلوچستان کو درپیش حالات باالخصوص مردم شماری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس بات پر شرکاء اجلاس میں اتفاق پایا گیا کہ مجوزہ مردم شماری بلوچستانی عوام کے وسیع تر مفاد کے خاطر تنگ نظری اور تعصب سے پاک اصولی موقف اختیار کرنے کے لیے گفت وشنید لازمی ہے ،شرکاء اجلاس میں مردم شماری کے ایجنڈے پر گفتگو ہوئی اور شرکاء میں اتفاق فکر ونظرپایا گیا اور اس بات پر اتفاق کی گئی کہ بلوچستان کو درپیش صورتحال سے متعلق سیاسی جماعتوں کے درمیان مکالمے کی ضرورت ناگزیر قراردیا ،اجلاس میں اس بات پر اتفاق کی گئی کہ گفت وشنید کے عمل کو جاری رکھا جانا چاہیے۔