|

وقتِ اشاعت :  

کوئٹہ: کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی سردارعبدالرحمان کھیتران کوتین مختلف مقدمات میں بری کردیا۔انسداد د ہشت گردی کی عدالت کے جج جان محمد گوہر نے جمعرات کو رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کیخلاف گھر سے اسلحہ برآمدگی،پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد ،کارسرکارمیں مداخلت اوراغواء کے تین مختلف مقدمات کی سماعت کی۔عدالت نے انہیں تینوں کیسز میں بری کردیا۔سردارعبدالرحمان کھیتران پریہ مقدمات 2010اور2014میں قائم کئے گئے تھے ان کیخلاف اب بھی دو مقدمات زیرسماعت ہیں۔