|

وقتِ اشاعت :  

کوئٹہ :چمن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک اہلکار جاں بحق دو ڈاکو گرفتار،لیویز ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب چمن کے علاقے طور پل کے قریب پولیس اور لیویز نے ڈاکوؤں کا تعقب کیا تو ملزمان کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ،مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ مزید کاروائی جاری ہے