|

وقتِ اشاعت :  

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر نا معلوم افراد کا حملہ،لیویز کے مطابق جمعرات کی شب ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹوخ کے قریب سڑک تعمیر کرنے والے کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ اور راکٹوں سے حملہ کردیا جبکہ رات گئے تک علاقے میں وقفہ وقفہ سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ،فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ رات گئے جاری رہا