|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2017

چاغی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی نے اپنے ایک بیان میں کیا گیا ہے کہ ہم سینٹ میں ایک ریزولیشن پاس کی ہے کہ قطری شہزادہ کا بلوچستان میں شکارکے لئے آنے سے یہاں علاقائی لوگوں کے زمینیں بنجر کرکے ان قبضہ کیا جا رہا ہیں اس سلسلے میں باقاعدہ اعتماد میں لے کر ہر صورت میں لوگوں کے حقوق پر ڈھاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،قطری شہزادے کی شکار کی آڑ میں ایک وفاقی وزیر عبدالقادر چنال جو کسی طریقے سے اسمبلی کے رکن بنے اور اس پہلے کسں طرح ایم این اے منتخب ہوئیسارے حقائق لوگوں کے سامنے پیش کیے جائینگے، اور موصوف کس طرح لوگوں کے فندز ہڑپ کرکے اپنے اجارہ داری قائم کر رہی ہے،ان کا کردار سب کے سامنے ہے،عبدالقادر چنال بلوچستان میں موجود قبائل کو دست و گریبان کر کے یہاں کے پر امن ماحول کو خراب تہہ وبالا کرکے خانہ جنگی کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہے،جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائی گی،موصوف چار سالوں میں پی ایس ڈی پی کی مد میں کروڑں روپے مال غنیمت سمجھ کر جس انداز سے ہڑپ کر رہے ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،ڈھائی کروڑ کے قریب افغان مہاجرین کے موجودگی میں کسی صورت میں مردم شماری قابل قبول نہیں،ساتھ کروڑ لوگوں کی ڈیٹا حکومت پاکستان کے پاس موجود نہیں ،ایسے حلات میں مردم شماری سے مزید حالات خراب ہونگے،بہتر یہ ہوگا کہ پہلے مہاجرین کا مسئلہ حل کیا جائے اور بعد میں مردم شماری کی جائے،عنقریب کوئٹہ میں سیاسی پارٹیوں قبائلی عمائدین اور معتبرین سے ملاقات کرکے گرینڈ جرگہ بلا کر قطری شہزادے کی شکار کے خلاف تحریک شروع کیا جائے گا،سپریم کورٹ آف پاکستان سے گزارش ہے کہ وہ ازخود نوٹس لے کر قطری شہزادے کی شکار لوگوں کی عزت نفس کو مجروع نہ کیا جائے ۔