|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نااہلی سے متعلق ریفرنس عدم پیروی پر خارج کردیا ہے۔ سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار ہاشم علی بھٹہ کی جانب سے دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے سالانہ گوشواروں میں بنی گالہ کی زمین اور لندن فلیٹ سمیت آف شور کمپنی بھی ظاہر نہیں کی، عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 پورا انہیں اترتے ہیں لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔