|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2017

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم نوازشریف سوئٹرز لینڈ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ 17 سے 20 جنوری تک ڈیوس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم کو ڈبلیو ای ایف کے اجلاس میں شرکت کی دعوت فورم کے ایگزیکٹو چئیرمین نے دی جب کہ اجلاس میں دنیا بھر سے 3 ہزار 200 مندوبین شرکت کررہے ہیں۔
وزیراعظم ڈیوس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتانیو گوٹیرز اور کئی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ دنیا بھر سے آئے 60 بڑے کاروباری افراد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف 20 جنوری کو ڈیوس سے لندن روانہ  ہوں گے اور لندن میں 2 روز قیام کے بعد 22 جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔