|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2017

اسلام آباد: پاکستان نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی قربانیوں کے حوالے سے بریفنگ دینے کےلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے جس پر پاکستانی انتظامیہ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کے حوالے سے بریفنگ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کو مخصوص دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے تاثر کو غلط ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی جبکہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد واشنگٹن بھیجنے  پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔