|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2017

ڈیووس: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی حالت دن بدن بہتر ہو رہی ہے ، بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کر رہے ہیں اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے ، اقتصادی راہداری خطے کے لیے گیم چینجز ہے ، کبھی بھی ترقی اڑ کر نہیں آتی ، ذرائع آمدورفت بنانے پڑتے ہیں ، ہم ملک کودرپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں اور ادارے بنارہے ہیں ، دنیا پاکستان کا رخ کرے گی۔ منگل کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی کے سبب پاکستان میں بے روزگاری کم ہوئی ہے بلوچستان کی نا ہمواری ختم ہو رہی ہے اور سڑکوں کا جال بچھنے سے فاصلے کم ہورہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ناشتہ گوادرمیں اور دوپہرکاکھاناکوئٹہ میں کھایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری پر تیزی سے کام جاری ہے ،اقتصادی راہداری خطے کے لیے گیم چینجز ہے ، کبھی بھی ترقی اڑ کر نہیں آتی ،اکنامک زون بنیں گے تو لوگ قریب آئیں گے ، پاکستان کی مجموعی پیداوار میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے اور عالمی برادی پاکستانی کی معاشی ترقی کی معترف ہے ، ذرائع آمدورفت بنانے پڑتے ہیں ، ہم ملک کودرپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں اور ادارے بنارہے ہیں ، دنیا پاکستان کا رخ کرے گی، ترقی کے ثمرات چاروں صوبوں کو موصول ہو رہے ہیں ۔