|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2017

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے روس کی ایک کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر خریدنے کے معاہدے کرلیا ایک ارب 62کروڑ روپے میں خریدا گیا ہیلی کاپٹر فروری کے وسط تک کوئٹہ پہنچ جائے گا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان اور روس کی کمپنی ’رشین ہیلی کاپٹرز‘ کے درمیان پہلے سول معاہدے کے تحت ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا معاہدہ ارب 62کروڑ روپے میں طے پایابلوچستان حکومت اس کثیر المقاصد ہیلی کاپٹر کو سفری سہولیات سمیت، ہنگامی حالات میں سامان کی ترسیل اور طبی امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر کاموں کے لیے استعمال کر سکیں گے ہیلی کاپٹر میں اہم شخصیات کے لیے 14 نشستیں اور 26 عام مسافروں کی سیٹیں ہیں، طبی ایمر جنسی کے موقع پر یہ سیٹیں 14 اسٹریچرز میں بھی تبدیل کی جا سکیں گی۔