|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2017

ڈیوس: پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا ہے کہ 2016 میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جب کہ دنیا کو متحد ہو کردہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے ایک سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 2016 میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی جب کہ دنیا کو متحد ہو کراس خطرناک کینسرکا خاتمہ کرنا ہوگا۔ جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ سلیپرسیل اور ان کے حامی بھی دہشت گردی میں ملوث ہیں، دہشت گرد اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے نئی نئی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور وہ مقاصد حاصل کرنے کے لئے غاروں سے حملے کرنے کی بجائے ڈیجیٹل ذرائع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اس لئے دہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کو انٹیلی جنس شیئرنگ بھی کرنا ہوگی۔