|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2017

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کے بانی رہنماء بزرگ سیاستدان ملک عبدالعلی کاکڑ کی برسی کی مناسبت سے کل بلوچستان کے مختلف علاقوں تعزیتی ریفرنس منعقد کئے جائینگے دریں اثناء پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیراحمد شاہوانی نے کہا کہ بزرگ ملک عبدالعلی کاکڑ نے ہمیشہ بلوچ ، پشتون کے اتحاد کے علمبردار تھے جنہوں نے پوری زندگی قوم وطن دوستی کی خاطر ثابت قدمی کی ساتھ جدوجہد کی اور انہوں نے جدوجہد کے دوران قید وبند اور زندان میں اذیتیں برداشت کی لیکن اصولی سیاست کو ہمیشہ عبادت کا درجہ دیا ان کی جدوجہد رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی انہوں نے کہا کہ ایسے انسان صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتے جو اجتماعی، قومی اور محکوم اقوام کی حقوق کی حصول کے لئے ان کی جدوجہد مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے قوم پرستانہ سیاست نے مثبت انداز میں ترقی پسند خیالات وافکار کو پروان چڑھایا آج ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم بی این پی کی بانی رہنماء ملک عبدالعلی کاکڑ کی مثبت خیالات وافکار کو قدرومنزلت کی نگاہ دیکھتے ہوئے ایسے روش اپنائیں تاکہ معاشرے میں تنگ نظر سیاست کی حوصلہ شکنی کی جاسکے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تمام اضلاع ملک عبدالعلی کاکڑ کی برسی عقیدت واحترام سے بلوچستان بھر میں منائیں تاکہ ان کی جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت وخراج تحسین پیش کیا جبکہ پارٹی کی جانب سے کل سہ پہر دو بجے کوئٹہ پریس کلب میں بھی ان کی برسی کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوگا جس میں قوم دوست، وطن دوست سیاسی اکابرین شرکت کرینگے پارٹی کے تمام دوستوں کی ہدایت کی گئی کہ وہ وقت مقررپر اپنی شرکت کویقینی بنائیں۔