|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2017

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے تربت اور بھاگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ۔ لیویز کے مطابق بولان کے علاقے بھاگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے آزاد خان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب فرار ہوگئے۔ دوسرا واقعہ ضلع کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں پیش آیا جہاں نامعلوم افرا دنے غلام رسول کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔