|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2017

اسلام آباد: بلوچستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور عدم فراہمی کے حوالے سے ایوان بالا کے نوٹس کے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی گیس شاہد خاقان عباسی نے ایوان کو بتایا کہ صوبے کو اس کی ضرورت سے دوگنی گیس فراہم کی جا رہی ہے لیکن چوری کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے لوڈشیڈنگ میں ایک گروہ ملوث ہے جس کو لائن فری رہی ہے ۔منگل کو شاہد خاقان عباسی نے ایوان کو بتایا کہ برف ہونے کے باوجود بلوچستان میں گیس کی سپلائی جاری ہے زیادہ تر مسائل لاقانونیت اور چوری کی وجہ سے ہو رہے ہیں ۔ 18 ملین کیوبک ڈے کے حوالے سے گیس فراہمی جاری ہے صارفین کی ضرورت سے دوگنی گیس فراہم کی جا رہی ہے زیادہ تر مسائل چوری کی وجہ سے پیش آتے ہیں ۔ گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سی این جی پمپس کو بھی گیس فراہمی معطل کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود صارفین اس لئے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ گیس چوری میں گروہ ملوث ہیں ۔