|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2017

خضدار:بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شوکت سیاہ پاد، سینئر رہنما یونس ابابکی ، ضلعی کسان سیکرٹری نوراحمد مینگل، تحصیل نال کے جنرل سیکرٹری عبدالستار سیاپادنے اپنے مشترکہ بیان میں بی این پی کے مرکزی جلسہ عام 11فروری کو تربت ،26فروری کو خاران اور نصیر آباد ڈویژن میں منعقد کرنے پر قائدین کے فیصلوں کی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام بی این پی کے جلسوں میں بڑی تعداد میں بھر پور تعداد میں شرکت کرکے وطن دوستی کا ثبوت دیکر جلسوں کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ایک طرف ملک میں ہونے والے مردم شماری جو کہ بلوچستان کے عوام کو اقلیت اور افغان مہاجرین سمیت غیر ملکیوں کو بلوچستان میں آباد کرنے کی منصوبہ بندی اور دوسری جانب گوادر کے پورٹ کے بارے میں بلوچ عوام کے خدشات وتحفظات گھمبیر سے گھمبیر موجو د ہیں۔ ان چیلنجوں کے مقابلہ کرنے کے لئے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوری طریقے سے بلوچ عوام اور بلوچستان کے آواز کو حکمرانوں تک پہنچانے کی کوششیں کی ہے۔پارٹی کے قائدین نے اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرکے حکمرانوں سمیت بلوچستان کے مسئلے پر ایک میز پر تمام پارٹیوں کو اکھٹا کرکے مشترکہ قرار داد منظوری کرائی گئی ۔ اس کے باوجود حکمرانوں کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اور اصولی سیاست پر یقین رکھتا ہے۔ بلوچ عوام سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ موجودہ درپیش مسائل سے بچنے کے لئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل، جہانزیب جمالدینی و دیگر قائدین کے ساتھ ملکر بلوچستان کے حقوق کے لئے جمہوری طریقے سے اپنا کردار ادا کریں۔