|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2017

گوادر:پاک ایران بارڈر 250پر تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کی موجودگی کے باوجود غیر قانونی طور پر روزانہ درجنوں بیل وبھینس ایران لے جانے کاکاروبار زوروں پر جاری ہے، تفصیلات کے مطابق پاک ایران بارڈر 250پر ہر دو جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں انکی ناک کے نیچے روزانہ درجنوں بیل وبھینس ودیگر جانوروں کا پاکستان سے ایران لے جانے کاکاروبار زوروں پر جاری ہے، تاہم ان اداروں کی جانب مکمل چشم پوشی وخاموشی اختیار کی گئی ہے، جن سے حکومت پاکستان کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کے امکانات ہیں، عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ سے جانوروں کی پاکستان سے ایران غیرقانونی طور پر لے جانے کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 250پاک ایران بارڈر پر باقاعدہ طورپر قانونی طریقہ کار وضع کرے جس سے حکومت کو سالانہ کروڑوں کاریونیو مل جائے گا