|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2017

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی علاقے میٹھامل اسٹریٹ میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور محکمہ صحت کے ٹیم کی کارروائی کے نتیجے میں بے نام اور بغیر لائسنس کے ادویات ہول سیلر کی دکان کو سیل کردیاگیا ،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بتول اسدی ،ڈرگ انسپکٹر خلیل خان کاکڑ نے عملے کے دوسرے ارکان کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقے میٹھامل اسٹریٹ میں کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس کے کے بے نام ہول سیلر کی دکان کو سیل کردیاہے ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بتول اسدی اور ڈرگ انسپکٹر خلیل خان کاکڑ کاکہناتھاکہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جو لوگ اس قبح اور مکروہ دھندے میں ملوث ہے ان کے خلاف کارروائی کا عمل جاری رہے گا،انہوں نے کہاکہ کارروائی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی جس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھاجائیگا،ان کاکہناتھاکہ غیرمعیاری اور جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔