|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2016

ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈٹ کے شریک بانی ایلیکس اوہینین کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔ ریڈٹ پر اس خبر کا اعلان سرینا نے ایک نظم کی صورت میں کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ایلیکس انھیں روم لے گئے جہاں ان دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ انھوں نے شادی کی پیشکش کی جس پر سرینا نے ہاں کر دی۔ ایک سال ہونے کو ہے کہ سرینا ولیمز نے ومبلڈن میں سنگلز کا ٹائٹل ساتویں بار جیتا ہے اور یہ گرینڈ سلم میں ان کا 22واں سنگل ٹائٹل تھا لیکن وہ عالمی نمبر کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئی پیں۔سرینا ریڈٹ ایک سوشل میڈیا گروپ ہے جہاں اپنے جاننے والوں کے ساتھ بات چیت کے بجائے مختلف گروپ خبروں اور مختلف موضوعات پر بحث و مباحثہ کرتے ہیں۔ ایلیکس اوہینین نے سنہ 2005 میں اس کی بنیاد اپنے دوست سٹیو ہفمین کے ساتھ ملکر رکھی تھی۔ اگرچہ سرینا اور اوہینین نے سوشل میڈیا پر اس سے قبل اپنے تعلق کے حوالے سے کبھی کچھ نہیں کہا تاہم گذشتہ ایک برس سے یہ افواہیں گردش میں تھیں کہ شاید ان دونوں کا رومانوی تعلق ہے۔