|

وقتِ اشاعت :  

پیرو: نجومیوں نے سال 2017 کو دنیا کیلیے خطرناک سال قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے نئے امریکی صدر ٹرمپ کی وجہ سے اس سال جنگوں میں مزید تیزی آئے گی جب کہ ان نجومیوں نے سال 2016 کے لیے جو پیش گوئیاں کی تھیں وہ ٹھیک ثابت ہوئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساحل سمندر پر موجود پیرو کے نجومیوں نے ہر بار کی طرح اس بار بھی پیش گوئیاں کی ہیں اور کہا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی کے سبب دنیا بھر میں جاری جنگوں میں مزید تیزی آئے گی ساتھ ہی امریکا اور اسرائیل کا اتحاد مزید بہتر ہوگا۔ نجومیوں نے یہ بھی کہا کہ نیا سال لاطینی امریکا کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا، چلی میں مزید زلزلے آئیں گے، انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹے گا، دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ نجومیوں نے گزشتہ سال پیرس اور پورپ میں حملوں کی پیش گوئیاں کی تھیں جوکہ بالکل ٹھیک ثابت ہوئیں۔