|

وقتِ اشاعت :  

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں سیکورٹی فورس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے نتیجے میں صوبے میں امن قائم ہوا ہے جسے کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت پختہ عزم رکھتی ہے جس کے لئے ہمیں عوام کابھرپور تعاون حاصل ہے۔ پولیس، ایف سی، لیویز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر تمام ادارے امن کے قیام کے لئے اپنے فرائض بھرپور طریقے سے ادا کررہے ہیں جنہیں صوبے کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کا آخری حد تک پیچھا کرکے انہیں ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔