|

وقتِ اشاعت :  

کو ئٹہ: پشین کے علاقے سرانان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر سرانان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء قبائلی رہنماء ملک محمد عیسیٰ ولد ملک علی شاہ کاکڑ جاں بحق ہوگئے ۔قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم لیویز نے ذاتی رنجش سمیت واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر شروع کردی ہے ۔ واقعہ کے خلاف میزائی اڈہ پر مقتول کے لواحقین اور اہل علاقہ نے کوئٹہ چمن شاہراہ احتجاجاً بند کردی۔