|

وقتِ اشاعت :  

خضدار: وڈھ لیویز کی کاروائی ،کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹرک سے چار من کرسٹل ،دس کلو ہیروین برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی کی ہدایت پر شہداء لیویز چیک پوسٹ وڈھ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹرک کو روک کر تلاشی لی ٹرک کے خفیہ خانوں سے چار من کرسٹل ،دس کلو ہیروین برآمد کر کے ٹرک قبضے میں لیکر دو ملزمان دوست محمد ولد الہی بخش اور فرید احمد ولد علی احمد کو گرفتار کر لیا لیویز زرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برآمد ہونے والے منشیات کروڑوں روپے کی ہیں جنہیں کوئٹہ سے کراچی اور بعد ازاں بیرون ملک سمگل کیا جانا تھا ۔