|

وقتِ اشاعت :  

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ میں گاڑی پر فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے دو کی حالت تشویشناک ہے پولیس کے مطابق واقعہ اسپنی روڈ پر سبز گنبد کے قریب پیش آیا جہاں بروری روڈ سے مری آباد جانے والی پیلی ٹیکسی نمبر PT0239پر موٹر سائیکل پرسوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹیکسی میں سوار ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد نجیب جاوید ، کاظم ، عرفان اور نجیب زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے ٹیکسی پر دو طرف سے فائرنگ کی پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 10 سے زائد خول تحویل میں لے لیے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے