|

وقتِ اشاعت :  

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ٹیلی وژن پر چلنے والی خبروں کے مطابق نو افراد کو گولیاں لگی ہیں اور مشتبہ مسلح شخص حراست میں لے لیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے سابق پریس سیکریٹری ایری فلیچر نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’میں فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر موجود ہوں، یہاں فائرنگ ہوئی ہے، ہر کوئی بھاگ رہا ہے۔‘
ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمینل 2 پر سامان کے لیے مخصوص علاقے میں ’یہ واقعہ‘ پیش آیا ہے۔
سینکڑوں افراد سڑک پر کھڑے ہیں جبکہ درجنوں پولیس کی گاڑیاں اور ایمولینسیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔