|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2017

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا ہے کہ دہشت گردی کوشکست دینے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی اور قومی اداروں کے ساتھ مل کردہشت گردوں کوشکست دیں گے جب کہ آئین اورقانون کی بالادستی کو ہر صورت برقراررکھا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی اوربیرونی صورتحال کاجامع اور تفصیلی جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور علاقائی امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کی اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے آپریشن خیبر4 میں حاصل کامیابیوں کو بھی سراہا۔

کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کوشکست دینے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی اور قومی اداروں کے ساتھ مل کردہشت گردوں کوشکست دیں گے جب کہ آئین اورقانون کی بالادستی کو ہر صورت برقراررکھا جائے گا۔