|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2017

لندن /میڈرڈ/کارڈف : فٹبال ورلڈکپ دو ہزار اٹھارہ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 14میچز کے فیصلے ہوئے ۔ جس میں آسٹریلیا ،سعودی عرب ، آئس لینڈ ،اٹلی ، اسپین ، ویلز ، ترکی ، گانا ، بولیویا ، چین نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔ ایرا ن اور شام، ارجنٹینا اور وینزویلا ،ہنڈورس اورامریکہ جبکہ ، برازیل اور کولمبیا کا میچ برابر رہا ۔ 

تفصیلات کے مطابق برازیل پہلے ہی عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا کوالیفائنگ مرحلہ ، برازیل اور کولمبیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ ٹیم برازیل نے ویلیئن کے گول کی مدد دسے 45 ویں منٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ، کچھ ہی دیر بعد کولمبیا نے شاندار گول کر کے مقابلہ برابر کر دیااس ۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں مزید گول کرنے میں ناکام رہیں۔اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیا میچ 1-1گول سے برابر رہا۔ 

ایونٹ کے ایک اور میچ میں آسٹریلیا اور تھائی لینڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں بھرپور کوشش کے باوجود گول نہ کر سکیں۔ آسٹریلیا کے ٹومی نے انہترہویں منٹ میں پہلا گول سکور کیا۔ تھائی کھلاڑی کی طرف سے بیاسویں منٹ میں گول نے حساب برابر کر دیا۔ کھیل ختم ہونے سے چند منٹ قبل آسٹریلیا کے میتھیوز لیکی نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دو ایک کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ 

تیسرا کھیلا گیا میچ میں سعودی عرب نے جاپان کی ٹیم کو ایک گول سے ہرا کر روس میں آیندہ سال ہونے والے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنا منٹ میں شرکت کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔جدہ کے شاہ عبداللہ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں سعودی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف صفر صفر سے برابر رہا تھا۔

دوسرے ہاف میں اور میچ کے تریسٹھویں منٹ میں سعودی عرب کی جانب سے فہد المولد نے جاپان کو گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی اور یہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ایران اور جاپان کی ٹیمیں پہلے ہی ایشیائی ممالک کے گروپ اے اور بی میں سے عالمی کپ میں شرکت کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں اور اب یہ میچ جیت کر سعودی عرب عالمی کپ میں براہ راست شرکت کے لیے کوالیفائی کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔

ان دونوں گروپوں میں ابھی چوتھی ٹیم کا فیصلہ ہونا ہے۔اس میچ سے قبل سعودی عرب کے گروپ بی میں نو میچ کھیلنے کے بعد سولہ پوائنٹس تھے اور وہ تیسرے نمبر پر تھی مگر اب وہ انیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ آسٹریلیا کے دس میچ کھیلنے کے بعد انیس پوائنٹس ہیں مگر وہ درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

سعودی عرب اور آسٹریلیا کے درمیان دس دس میچ کھیلنے کے بعد پوائنٹس برابر ہیں لیکن سعودی ٹیم وہ اپنے خلاف ہونے والے گول اور دوسری ٹیموں کو کیے گئے گولوں میں زیادہ فرق کی وجہ سے 2018ء میں روس میں ہونے والا عالمی کپ فٹ بال ٹورنا منٹ کھیلنے کے اعزاز حق دار ٹھہری ہے۔ایران اور شام کے درمیا ن کھیلا گیا میچ 2-2سے برابر رہا۔ ایران کی جانب سے اسردار نے دو گول کئے جبکہ شام کی جانب سے تامیر محمد اور عمر نے ایک ایک گول کیے ۔ یورپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں اٹلی نے اسرائیل کو 1-0شکست دیدی۔

فتح ٹیم کی جانب سے ایممبائیل نے واحد گول کیا ۔ یورپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں اسپین نے لیچسٹنسٹین کو 8-0سے مات دیدی ۔ کھیل کے تیسرے منٹ میں راموس نے گول کر کے اپنے ٹیم کو برتری دلا دی۔ کھیل کے 16ویں منٹ میں اسکو نے گول کر کے اپنے ٹیم کی برتر ی کو 2-0کر دیا ۔اس کے تین منٹ بعد موراٹا نے گول کر کے مقابلہ 3-0کر دیا ۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ڈیوڈ سلوا نے گول کر کے مقابلہ 4-0کر دیا ۔

پہلے ہاف کے اختتام تک اسپین کو 4-0کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی اسپین کی ٹیم نے پورے میچ میں چھئی رہی ۔ کھیل کے 51ویں منٹ میں اسپاس نے گول کر کے مقابلہ 5-0کر دیا ۔ اس کے تین منٹ بعد موراٹا نے اپنا دوسرا اور ٹیم کیلئے 6گول کر کے اسپین کی جیت کو مستحکم کر دیا ۔

کھیل کے 63ویں منٹ میں اسپاس نے گول کرکے مقابلہ 7-0کر دیا ۔ ایک گول لیچسٹنسٹین کے کھلاڑی نے اپنے ہی گول میں گول کر کے اسپین کی برتر ی 8-0کر دی اس طرح یہ میچ اسپین صفر کے مقابلے میں 8گولز سے جیت لیا ۔ایک اور میچ میں ترکی نے کرویشیا کو 1-0سے ہرا دیا۔ ترکی کی جانب سے واحد گول توسن نے کیا۔ ویلز نے مالڈووا کو 2-0سے شکست دیدی ۔

ویلز کی جانب سے روبسن کانو اور رامسے نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔آئس لینڈ اور یوکرین کے درمیا ن میچ ہوا جس میں آئس نے یوکرین کو 2-0سے ہرا دیا۔ فتح ٹیم کی جانب سے سوگڈسن نے دونوں گول اسکور کئے ۔ ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان میچ 1-1گول سے برابر رہا ۔ ارجنٹینا کو ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے مزید میچز جیتنا صزوری ہے ۔

افریقن راؤنڈ میں گانا نے کانگو کو 5-1مات دیدی ۔ فتح ٹیم کی طرف سے بوکی نے دو جگہ تومس پارٹیے نے تین گول اسکور کئے ۔ بولیویا نے چیلی کو 1-0سے ہراکر اپ سیٹ کردیا۔ بولیویا کی طرف سے کارلوس آرسی نے گول کیا۔ ہنڈورس اورامریکہ کا میچ 1-1گول سے ڈرا ہوا۔ آخری کھیلے گئے میچ میں چین نے قطر کو 2-1سے شکست دیدی۔ چین کی جانب سے ژیواور لی نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔ قطر کی جانب سے واحد گول اکرم نے کیا ۔