|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ میں 33 واں نیشنل گیم ملتوی کر دیئے گئے نیشنل گیمز بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کی اجراء میں تاخیر پر ملتوی کی گئی 33 واں نیشنل گیمز 7 اکتوبر سے کوئٹہ میں ہونا تھا اب نومبر کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد محمود نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں33 واں نیشنل گیمز ملتوی کر دیئے گئے اور حکومت کی جانب سے فنڈز میں تاخیر کی بناء پر یہ گیمز ملتوی کر دیئے گئے ۔

گیمز کا فائنل شیڈول پی او اے حکام کے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کے بعد جاری ہو گا اور یہ گیمز7 اکتوبر کو شروع ہونا تھا اب نومبرکے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔