|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2017

خضدار: خضدار ،لیویز ،پولیس اور ایف سی (قلات اسکاوٹس ) کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے فلیگ مارچ ،فلیگ مارچ کا مقصد سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق لیویز ،پولیس اور ایف سی کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا فلیگ مارچ میں کمبائن کنٹرول روم خضدار سے شروع ہوئی قومی شاہراہ ،سلطان ابراہیم خان روڈ ،دو تلوار ،آزادی چوک ،رابعہ خضدار ی روڈ ،ارباب کمپلیکس ،سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر خضدار کے سیکرٹریٹ کے مقام پر اختتام پزیر ہوا ۔

ریلی میں لیویز فورس ،پولیس فورس ،ایف سی (قلات اسکاوٹس کے چاک و چوبند جوانوں اور لیویز کے کمانڈوز نے حصہ لیا فلیگ مارچ میں سینکڑوں گاڑیاں ،موٹر سائیکلیں شامل تھی فلیگ مارچ کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل ،ایس ایس پی خضدار عبد العزیز جھکرانی ،قلات اسکاوٹس (ایف سی ) کے میجر سعید کر رہے تھ فلیگ مارچ کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے تیاریوں کا جائزہ لینا تھااس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے ۔

عزاداروں کی جلوس کے راستوں پر فورسیز کے اہلکار تعینات کر دی گئی ہے جبکہ شہر کے مخصوص مقامات پر بھی لیویز کے کمانڈوز تعینات ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل ارحمان بلوچ نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے خضدار میں لیویز پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہوگی جب کہ شاہ نورانی میں بھی زاکرین کے لیئے فول پروف اقدامات کیئے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ صبر و تحمل برداشت اور قربانیوں کا مہینہ ہے شہدا ء کربلا کی قربانیاں عالم انسانیت کے لیئے ایک درس کی حیثیت رکھتے ہیں ہمیں چاہیئے کہ اخوت اور بھائی چارگی کو فروغ دیکر سنت نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگی گزاریں ۔

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے کہا کہ خضدار میں یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں ما تمی جلوس کے روٹس کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا تمام داخلی اور خارجی راستے بھی آمد و رفت کے لیئے بند ہونگے جب کہ شاہ نورانی کے مقام پر یوم عاشور اور ماتمی جلوس کے لیئے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے جہاں پر ماتمی تقریبات کی نگرانی ڈپٹی کمشنر خضدار خود کرینگے