|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2017

مونخ ، لندن ،لابمونر:عالمی چیمپئن جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیموں نے آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ 

فیفاورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈکے سلسلے میں گزشتہ روز 15میچز کھیلے گئے جس میں چلی،پیراگوئے ،انگلینڈ،ڈنمارک،جرمنی،رومانیہ،ناروے،اسکاٹ لینڈ،پولینڈاور جمہوریہ چیک نے اپنے اپنے میچز جیت لیے جبکہ ارجنٹائن اورپیرو،وینیزویلا اوریوراگواے،بولیویا اور برازیل، مالٹا اور لتھوانیا،شام اور آسٹریلیاکا میچ برابر رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکہ کے کوالیفائنگ زون میں پانچ میچز کا فیصلہ ہوا۔ پہلا میچ ایسٹروڈیو البرٹو جی آرمنڈومیں کھیلا گیا جس میں ارجنٹائن اور پیرو کے درمیان مد مقابل ہوئے ۔

عالمی میں رسائی کے لئے ارجنٹائن کو یہ میچ جیتنا صروری تھا لیکن میسی الیون پیرو کو شکست دینے میں ناکام رہی ۔پیرو کے خلاف ڈرا میچ کھیلنے کے بعد سابق عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی 48 برس بعد میگا ایونٹ تک رسائی خطرے میں پڑ گئی، ارجنٹائن آخری بار 1970 میں میگا ایونٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا۔

ساتھ امریکن کوالیفائنگ گروپ میں سے ٹاپ فور ٹیموں نے میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرنی ہے جبکہ ارجنٹائنی ٹیم اس وقت چھٹے نمبر پر موجود ہے اور اس کا ایک میچ باقی ہے، میگا ایونٹ تک رسائی کی امید باقی رکھنے کیلئے ارجنٹائن کیلئے آخری میچ میں فتح لازمی ہو گی، پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اسے نیوزی لینڈ کے خلاف دو پلے آف میچز کھیلنے ہوں گے۔ دوسرے میچ مین چلی نے ایکواڈور کو 2-1شکست دیدی ۔ 

چلی کی جانب سے واگاز اور سنچیز نے گول اسکور کیا جبکہ ایکواڈور کی جانب سے واحد گول ایبرا نے کیا۔ واضح رہے کہ چلی برے راست کوالیفائی کرنے کے لئے اپنا اگلے میچ جیتنا یا برابر کرنا ہوگا۔ پیراگوئے نے کولمبیا کو 2-1سے ہرا دیا ۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی عالمی کپ میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں ۔

جنوبی امریکہ کے کولیفائنگ زون میں چوتھا میچ وینیزویلا اوریوراگواے کے درمیان کھیلا گیا ۔ جوکہ بغیر کسی گول سے برابر رہا ۔ وینیزویلا پہلے ہی ورلڈ کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے جبکہ ریوراگواے کولیفائنگ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ جس کے عالمی کپ میں رسائی کے امکانات روشن ہے ۔ آخر ی بولیویا اور برازیل کے درمیان کھیلا گیا جوکہ بغیر کسی گول سے برابر رہا ۔ واضح رہے کہ برازیل نے پہلے ہی عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کر لیاہے ۔ 

پورپ کوالیفائنگ زون میں گزشتہ روز نو میچز کھیلے گئے ۔ پہلا میچ ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور سلووینیاکے درمیان گھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا ۔پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول سے برابر تھی ۔ دوسر ے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پر حملے کرتے رہے ۔ لیکن کوئی بھی ٹیم کامیابی نہ ہو سکا ۔ 

کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل انگلینڈ کے ہیری کین نے گول کر کے نہ کے اپنی ٹیم کو برتری دلاد ی بلکہ انگلش ٹیم کو عالمی کپ میں رسائی بھی دلادی ۔ دوسرے میچ میں دفاعی چمپئین جرمنی نے شمالی آئر لینڈ کو 3-1شکست دیکرفیفا فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیاکر لیا ۔


جرمن ٹیم کی جانب سے سیبسٹین روڈی، سینڈرو وگنراور کیمچ نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔ ایک میچ مالٹا اور لتھوانیاکے درمیان کھیلا گیا جو کہ 1-1گول سے برابر رہا ۔ چوتھا میچ میں ڈنمارک نے مونٹینیگرو کو 1-0سے شکست دیدی۔

ایک اور میچ میں رومانیہ نے قازقستان کو 3-1سے مات دیدی ۔ رومانیہ کی طرف سے بوڈسو نے دو اور کیسر روسی نے ایک گول کیا ۔ چھٹے میچ میں ناروے نے سان مارینو کو صفرکے مقابلے میں آٹھ گول رونڈ ڈلا ۔ اسکاٹ لینڈ نے سلواکیہ کو 1-0سے ہرا کر عالمی کپ میں اپنی رسائی کی امید یں بھر سے رندہ کردی ۔

آتھویں کھیلے گئے میچ میں پولینڈنے ارمینیا کو 6-1سے شکست دی ۔ پولینڈ نے جانب سے رابرٹ لیوانڈوسوکی نے ہیٹ ٹرک کی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کر دار داد کیا ۔

پورپ کوالیفائنگ زون میں میں آخری میچ میں جمہوریہ چیک نے آذربایجان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1سے مات دیدی ۔ ایشیان زون میں ایک میچ شام اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا ۔ میچ کھیل کے 40ویں منٹ میں روبی کرائس کے گول کر کے مقابلہ 1-0کر دیا ۔

پہلے ہاف کے اختتام تک آسٹریلیا کو 1-0کی برتری حاصل تھی۔ دوسرا ہاف شروع ہوا تو دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا ۔ کھیل کے اختتام سے پانچ منٹ قبل شام کے عمر السما نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا ۔ اور شام کو فٹبال رولڈ میں پہنچنے کے لئے دوسرے لیگ میں آسٹریلیا کو شکست دینا ہوگا ۔ 

ادھر آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کوسٹا ریکا اور ہونڈورس کے درمیان کوالیفائر میچ سمندری طوفان کے باعث ایک روز کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جانا تھا تاہم سمندری طوفان کی وجہ سے اسے ایک روز کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے، نئے شیڈول کے تحت اب یہ میچ آج ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔کوسٹا ریکا کی ٹیم کونکا کیف ورلڈ کپ گروپ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ہونڈورس کا پانچواں نمبر ہے۔