|

وقتِ اشاعت :   October 10 – 2017

لندن ،اوسلو مصر نے27سال بعد روس میں ہونے 2018عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلے میں گزشتہ روز 10میچز کھیلے گئے ۔ جس میں جمہوریہ چیک ، جرمنی ، ناروے ، مصر ، انگلینڈ ، پولینڈ اورسلوواکیا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ ڈنمارک اور رومانیہ ، قازقستان اور ارمینیا ،سلووینیا اور اسکاٹ لینڈ کا میچ برا بر رہا ۔

یورپ کوالیفائنگ زون میں نو میچز کھیلے گئے ، پہلے میچ میں جمہوریہ چیک نے سان مارینو کو 5-0سے مات دیدی ۔ فتح ٹیم کی جانب سے مائیکل کرمینک نے دو ، فلپ نوک ، جان کلیمین ، جان سائکورا اور جان کاپی نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔ دوسرا میچ جرمنی اور آزر بائیجان کے درمیان کھیلا گیا ۔ کھیل کے 9ویں منٹ میں جرمنی کے لیون گوریٹز کا نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔

کھیل کے 34ویں منٹ میں آزر بائیجان کے ریمیل شایدیف نے گول کر کے مقابلہ 1-1کر دیا ۔ پہلے ہاف کے ختتام تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ دوسرا ہاف شروع ہوا تو جرمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا ۔ اور کھیل کے 54ویں منٹ سینڈ رو وگنی نے گول کر کے مقابلہ 2-1کر دیا ۔ اس کے دس منٹ بعد انیونیو روڈرگر نے گول کر کے جرمن ٹیم کی برتری کو 3-1کر دیا ۔

اس کے دو منٹ بعد ہی لیون گوریٹز کا اپنا دوسرا اور ٹیم کے لیے چوتھا گول کر کے مقابلہ 4-1کر دیا ۔ کھیل کے 81ویں منٹ میں لیور پول اور جرمنی کے مڈ فیلڈ ر ایمرے کن نے گول کر کے مقابلہ 5-1کر دیا ۔ اس طرح جرمنی نے آزر بائیجان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا ۔ واضح رہے کہ جرمن ٹیم عالمی کپ کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے ۔

تیسر ے کھیلے گئے میچ مین ناروے نے دلچپ مقابلے کے بعد شمالی آئرلینڈ کو 1-0سے ہرا دیا ۔ میچ کا واحد گول شمالی آئرلینڈ کے ہی کھیلاڑی کرس برنٹ نے غلط سے اپنے ہی گول میں بال جال ڈلا۔ چوتھا میچ ڈنمارک اور رومانیہ کے درمیان 1-1گول سے برابر رہا ۔ ایک اور میچ قازقستان اور ارمینیا درمیان 1-1گول سے ڈرا ہوا۔ چھٹے میچ میں انگلینڈ نے لتھوانیا کو 1-0سے شکست دیدی۔

میچ کا واحد گول ہیری کین نے میچ کے 27ویں منٹ میں کیا۔ ایک اور میچ میں پولینڈ نے مونیٹینگرو کو 4-2مات دیدی ۔ پولینڈ کی جانب سے رابرٹ لیوانڈوسوکی نے دو، کرزیزف میک میکینکی اور کامیل گورکوکی نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔ آٹھو یں کھیلے گئے میچ میں سلوواکیا نے مالٹا کو 3-0سے شکست دیدی ۔ آخری میچ سلووینیا اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا گیا ۔

جوکہ 2-2گول سے برابر رہا ۔ افریقی کوالیفائنگ زون میں ایک میچ مصر اور کانگو کے درمیان کھیلا گیا ۔ میچ کا پہلا بغیر کسی گول سے برابر رہا ۔ کھیل کے 63ویں منٹ میں مصر کے محمد صلاح نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔میچ اختتام سے دو منٹ قبل کانگوکے بوکا ماؤواے نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا ۔ میچ میں 6منٹ میں کا اضافی وقت دیا گیا ۔ 


اضافی وقت کے 5ویں منٹ مصر کی کے کھلاڑی کو گول کے پاس پاؤل کرنے پر پینلٹی کک ملی جس میں محمد صلاح نے گول کر کے مقابلہ 2-1کر دیا اور اس طرح مصر نے گانگو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی ۔

واضح رہے مصر کی ٹیم نے 1990کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ عالمی کپ میں رسائی حاصل پر مصر کے صدر صدر عبدالفتاح السی نے کھلاڑیوں اور کوچز کو 85ہزار ڈالر دینے کے اعلان کیا ۔