|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2017

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار )کے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ ،مرکزی سیکرٹری جنرل حمید بلوچ بلوچ ،سینئر وائس چیئرمین کامریڈ عمران ،جونیئر وائس چیئر مین آغا داد شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے بلوچ طلبا ء تاحال بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ۔

جامعہ کے انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے اگر انہیں کچھ ہو اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں طلباء استحصال کا شکار ہے اور ملک کے دیگر صوبوں میں بلوچ طلبا زیادہ مشکلات سے دو چار ہیں ۔

آئے روز بلوچ طلبا ہر مختلف تعلیمی اداروں میں بے بنیاد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں حالیہ قائد اعظم یونیورسٹی میں بلوچ طلبا کو جامعہ سے بے دخل کرنا بھی بلوچستان کے طلبا کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے جسکی بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزینش پجار پر زور مزمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا بلوچستان کے مستقبل تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بھیٹے ہیں مگر یونیورسٹی انتظامیہ اس مالے کو سنجیدگی سے لینے کے لیے قاصر ہے انہوں نے کہا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سیاپنیط طلبا کے ساتھ سوتیلہ سلوک حیران کن ہے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا کے داخلہ کو بحال کیا جائے ۔