|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2017

پسنی: شادی کورڈیم کے ملازمین گزشتہ سات مہینے سے تنخواہوں سے محروم ،چھ سالوں سے عارضی طورپر کام کررہے ہیں ۔

سیکرٹری ایری گیشن فوری طور پر تعیناتی کے آرڈرجاری کرے ملازمین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پسنی میں شادی کور ڈیم کے ملازمین کو گزشتہ سات مہینوں سے انکی تنخواہیں ادانہیں کی گئی ہیں جسکی وجہ سے ملازمین شدیدپریشانی سے دوچارہوچکے ہیں ملازمین میں سپروائزر،ٹیکنیشن اور چوکیدارشامل ہیں ۔

واضح رہے کہ ملازمین کو پہلے ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کمپنی کی جانب سے تنخواہیں بذریعہ پی ڈی ملتی تھیں لیکن ابھی سات مہینے گزرگئے لیکن ملازمین کو تنخواہیں ابھی ادانہیں کی گئی ہیں ۔

ملازمین انتہائی دشوارگزاراور حساس علاقے میں اپنی ڈیوٹیاں پابندی سے سرانجام دے رہے ہیں لیکن انہیں ابھی پکا نہیں کیاگیا اور وہ عارضی بنیادوں پر کام کررہے ہیں واضح رہے کہ شادی کور ڈیم کی تعمیر میں ابھی تک پانچ ارب روپے خرچ کیئے گئے ہیں اور ڈیم کی تعمیر کاکام صرف ایک فیصد رہ گیا ہے ۔

شادی کور ڈیم کے ملازمین نے سیکرٹری ایری گیشن سے مطالبہ کیا ہے انہیں باقاعدہ ملازم رکھاجائے اور انکی تعیناتی کے آرڈرجاری کیئے جائیں ۔