|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں، ترجمان صوبائی حکومت ، وفاقی وزراء کا اے آئی جی حامد شکیل کی خود کش بم دھماکے میں دیگر پولیس اہلکاروں سمیت جاں بحق ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو بزدلانہ عمل قرار دیتے ہوئے سیکورٹی اداروں اور حکومت سے دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کوئٹہ خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان میں ایڈیشنل آئی جی پولیس حامد شکیل ، گن مین اور ڈرائیور سمیت شہید کرنے کو انتہاء پسندی ودہشت گردی کے تواتر کے ساتھ واقعات کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عرصہ دراز سے بم دھماکوں ، خود کش حملوں میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں اور لکھے پڑھے افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک اذیت و کرب دینے والا ہے ۔

انجینئر زمرک خان اچکزئی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن دہشتگردی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت کیساتھ ہے حکومت فرنٹ لائن کا کردار اد اکر کے دہشت گردی کا خاتمہ کریں دہشتگردی سے ہزاروں بے گناہ لو گوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اگر پولیس آفیسران کو تحفظ نہیں دیا جا سکتا تو عوام کو تحفظ کون دے گا ۔

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں حامد شکیل پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے کے نتیجے میں پولیس آفیسروں و اہلکاروں کے شہادت و زخمی ہونے کے واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا کہا گیا کہ کوئٹہ کے شہریوں،پولیس و سیکورٹی اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور ہزارہ قوم کے نسل کشی میں مصروف عناصر جس طرح چن چن کر شہریوں کو ہدف بنا رہاہے ۔

اس سے واضح ہوتاہے کہ انہیں قانون،آئین اور حکومت سے کسی قسم کا خوف محسوس نہیں ہوتا نہ ہی حکومتی کارکردگی اتنی متاثر کن ہے ،وفاقی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے اے آئی جی حامد شکیل کے گاڑی پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کھبی کامیاب نہیں ہونگے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے ساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا حامد شکیل جیسے فرض شناس آفیسر نے ہمیشہ صوبے کی امن وامان میں اپنا بھر پور کر دار ادا کیا ہے ۔

کومت دہشتگردوں کے خلاف موثر اقدامات کر رہی ہے اور اس وقت ہماری فورسز صوبے اور عوام کو امن وامان دینے کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اور ان کی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ،بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین نوابزادہ میر سراج رائیسانی نے ڈی آئی جی کوئٹہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ شر انگیزی اور فساد کی بہترین مثال ہے ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً پولیس آفیسران اور نوجوانوں کی قربانیاں لازوال ہے دشمن ملک میں انتشار اور عدم استحکام کا خواہاں ہے،سینیٹر میر اسرار اللہ خان زہری نے ڈی آئی پولیس حامد شکیل اور دیگر پولیس اہلکاروں کی بم دھماکہ میں شہادت کو ایک قومی سانحہ قرار دیا ہے، مرحوم کی شہادت صوبہ کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے۔

اس عظیم صدمہ میں مرحوم کے لواحقین سے برابر کے شریک ہیں، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے امیر مولاناقاری مہر اللہ جنرل سیکرٹری آغا ابراہیم شاہ ، مولانا سراج الدین ودیگر نے حامد شکیل اور پولیس کی شہادت پر اظہار افسوس اور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کیخلاف قوم متحد ہو جائے ملک میں بدامنی کے آگ پھیلانے کیلئے دشمن قوتیں سازشیں کررہے ہیں۔