|

وقتِ اشاعت :   November 11 – 2017

کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ اتوار کی رات سے پاکستان میں داخل ہوگا۔

بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلات ، سبی، نصیر آباد، مکران ڈویژن اور ژوب میں بارشیں ہوں گی، بارشوں کا سلسلہ بلوچستان کے بعد سندھ اور پنجاب میں داخل ہوگا ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی بارشوں کا سسٹم اتوار کی رات سے پاکستان میں داخل ہو جائے گا جس کے بعد سندھ، پنجاب، خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے اور ان بارشوں کی وجہ سے اسموگ کی شدت میں نمایاں کمی بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور بہاولپور میں بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے چند اضلاع میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ 

بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلات، سبی، نصیرباد، ژوب اور مکران ڈویژن میں بھی بارشیں ہوں گی جبکہ گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات میں بھی بارش کا امکان ہے اور انہی بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے پہاڑی مقامات پر برف باری بھی ہوسکتی ہے۔