|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2017

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی مرکزی ترجمان نے بلوچستان کے مقامی اخبارات کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دوہری جبر کے شکار اور بے یارومددگار مقامی اخبارات اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے یہ اخبارات (انتخاب حب وکوئٹہ روزنامہ آزادی)جو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ایک طرف بلوچ مسلح قوتوں کے نشانے پر ہیں ان میں کام کرنے والے صحافی انتہائی مشکل حالت میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کر رہے جبکہ دوسری جانب حکومت بلوچستان نے ان کے اشتہارات پر پابندی لگا کر جلتی پر تیل کا کام کیا ہے ۔

نیشنل پارٹی اور اس کے مرکزی قیادت اور پارلیمانی اراکین اخبارات کے اشتہارات پر حکومتی پابندی کیا اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پابندی کو فورا ختم کر کے روزنامہ آزادی اور روزنامہ انتخاب حب و کوئٹہ کے اشتہارات بحال کر کے ان افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے جو پابندی کے ذمہ دار ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی افسران کی یہ منطق ہماری سمجھ و دانست سے بالا تر ہے کہ ایک جانب مسلح عناصر ان اخبارات کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان اخبارات میں کام کرنے والے کارکن ان کے نشانے پر ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت اور حکومتی اداروں کا رویہ بھی کچھ بہتر نظر نہیں آ رہا ہے