|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2017

کوئٹہ: فنی خرابی کے باعث ایران سے بلوچستان کے تین اضلاع کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ۔

ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے آنے والی 132 کے وی جیکی کور مند ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی پیدا ہونے سے بلوچستان کے ضلع گوادر،پنجگور اور تربت کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔

صارفین کہتے ہیں بجلی کی بندش سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہوئے ہیں ، صارفین نے بجلی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، ترجمان کیسکو کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور ہوتے ہی بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔